ایک اور لیڈی ڈاکٹر کورونا کے باعث شہید
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی زندگی کی بازی ہار گئیں۔پروفیسر ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی پشاور کے نجی اسپتال نارتھ ویسٹ میں کورونا وارڈز میں زیر علاج تھیں جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔صوبائی ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی پشاور کے پرائیویٹ میں کئی دنوں سے داخل تھیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔