مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے حکومت کو پیشکش کر دی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ اگر حکومت کل مستعفی ہو جائے تو ہم اپنے جلسے منسوخ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ سب لوگ استعفے دے دیں اور حکومت چھوڑ کر گھر چلے جائیں تو ہم جلسے جلوس منسوخ کر دیں گے۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 13 دسمبر کو لاہور میں ایک تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا ماننا ہے کہ اس جلسے کے بعد حکومت گرانے میں اہم مدد ملے گی اور یہ کہ حکومت کی پوزیشن اس جلسے کے بعد مزید کمزور ہو جائے گی۔