بوسنیا کے صدر کی پاکستان آمد، وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
صدر بوسنیا اینڈ ہرزے گووینا17 رکنی وفد کے ہمراہ استنبول سے اسلام آباد پہنچے ہیں، اُن کا یہ دورہ وزیرِاعظم عمران خان کی دعوت پر ہورہا ہے۔

بوسنیا کے صدر کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی اور دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔


دورے کے دوران بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔
بوسنیا کے صدر اسپیکر اسد قیصر اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔
وہ اپنے دورے کے دوران مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور دیگر پاکستانی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔