موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد فیصل آباد سے گرفتار

لاہور: موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
دست یاب معلومات کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا اور قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔