پی آئی اے،ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری

پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کیلئے کورونا وائرس سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کردیے ہیں، اس حوالے سے پی آئی اے کے شبعہ ہیومن ریسورس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نئے ایس اوپیز کے تحت تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے کی انتظامی کارروائیوں یا کاغذی دستاویز کو فائلز کی صورت میں ڈیجیٹلی کمپیوٹرائزڈ منتقل کیا جائے گا، ملاقاتیوں کے آنے پر پابندی عائد ہے تاہم صرف ایمرجنسی کی صورت میں ملنے کی اجازت ہوگی۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملازم کو بخار، کھانسی یا نزلہ ہونے کی شکایت پر اسے فوری طور پر چھٹی یا آئیسولیٹ کیا جائے گا، دفتری میٹنگز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کی جائیگی اور اہم میٹنگ میں تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائیگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔