العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس، نواز کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ یکم ستمبر کو اپیل کی سماعت کرے گا۔ ساتھ ہی نیب کی نواز شریف کی سزا بڑھانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔
العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل پر آخری سماعت 18 ستمبر کو ہوئی تھی۔
نواز شریف اور نیب کی اپیلوں پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے سنائے تھے۔ وڈیو اسکینڈل آنے کے بعد جج محمد ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔