کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اہم اجلاس!

کراچی: شہر قائد سے متعلق وفاقی و سندھ حکومت کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاق کے کاموں کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں وفاقی اور صوبائی وزراء پر مشتمل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق جب کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔
اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی منصوبوں، کراچی میں بارشوں سے پیدا صورت حال، مستقبل میں نالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر امور پر بات کی گئی۔
صوبائی وزراء نے زور دیا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی وفاق کی جانب سے جاری کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔