ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر سے سیکیورٹی واپس لے لی۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے مطابق حکومت سندھ نے کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ خالد مقبول کی کراچی کے حقوق کی آواز سندھ حکومت کو نہیں بھاتی ان کی سیکیورٹی واپس لینا متعصبانہ فیصلہ ہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم، گورنرسندھ فی الفور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سیکیورٹی کے اقدامات کریں اور سندھ حکومت کے متعصبانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی واپس لینے کے بعد اگر کنوینر ایم کیوایم پاکستان کو کوئی خطرہ پہنچا تو اس کی براہ راست ذمہ داری سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر ہوگی۔