پہلی تا چوتھی جماعت کے بچوں کے لیے اسکول نہ کھولنے پر غور!

لاہور: حکومت پنجاب پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کے لیے اسکول نہ کھولنے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے سلسلے میں محکمۂ تعلیم کے نجی اسکولوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے 25 اگست تک تحریری تجاویز طلب کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے اسکول کھلتے ہیں تو صرف پانچویں سے دسویں تک کے بچے ہی اسکول آسکیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کے لیے اسکول نہیں کھلیں گے، جن اسکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں آدھے بچے ایک دن جب کہ آدھے ایک دن بلائے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔