پارک لین کیس، زرداری کے خلاف ایک اور ضمنی ریفرنس دائر!
راولپنڈی: آصف زرداری کے خلاف نیب نے پارک لین کیس میں ایک اور ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارک لین کیس میں نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ایک اور ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ ضمنی ریفرنس میں جعلی دستاویزات پر قرض لینے کے شواہد شامل ہیں۔
ضمنی ریفرنس کے مطابق پارک لین کمپنی قرض واپسی سے انکار کرتی رہی ہے جب کہ نِجی بینک کے مزید دو ملزمان ضمنی ریفرنس میں نامزد کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کردی تھی، تاہم آصف زرداری سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔