ملک کے مسائل پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی حل نہیں کرسکتا۔ ناصر حسین شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا اقدامات کے حوالے سے عوام کا غیر مشروط اعتماد ہماری جیت ہے۔ ناگہانی آفات، مسائل میں سندھ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے انھوں نے مزید کہا کہ ملک کے مسائل پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی حل نہیں کرسکتا۔ کراچی کی وراثت کے دعویدارہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے جدید منصوبوں کے متعدد پروگرامز کا افتتاح کیا۔ہم ملک سے کرپشن،اقربا پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں بلاول بھٹو کا وژن روشن اور جگمگاتا پاکستان ہے۔