اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈیکس 40 ہزار 572 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ چھ سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 572 پوائنٹس پر پہنچ گئی جبکہ 600 گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا 4 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا، 100 انڈیکس میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور 0.71 فیصد اضافے کے ساتھ 40 ہزار 166 کی سطح پر بند ہوا۔