جا چھوڑ دے میری وادی: کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے تصاویر کا مقابلہ

کراچی: ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز، سندھ اور برکلن سیکنڈری اسکول، گلشن ظہور، کراچی کے زیر اہتمام یوم استحصال اور اظہار یک جہتی کشمیر کے لیے تصاویر کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے منعقدہ اس مقابلے میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

پروگرام میں ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز، ڈاکٹر منسوب صدیقی، رجسٹرار پرائیوٹ اسکولز، رفیع جاوید اور چیف ایگزیکٹو آفیسر برکلن سیکنڈری اسکول ارشد ملک سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مقابلے کا عنوان جا چھوڑ دے میری وادی تھا۔ مقابلے میں طلبا و طالبات نے فنکارانہ انداز میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کی مذمت کی اور اپنے مظلوم بہن بھائیوں سے اظہار یک جہتی کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔