دہری شہریت: فیصل واوڈا الیکشن کمیشن طلب

کراچی: وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست 20 جولائی کو سماعت کے لیے الیکشن کمیشن نے مقرر کردی۔
درخواست گزار قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ اور دیگر نے فیصل واوڈا کے خلاف دہری شہریت چھپانے پر ان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جسے اب الیکشن کمیشن نے 20 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا اور درخواست گزاروں کو بھی 20 جولائی کو طلب کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ درخواست پر سماعت کرے گا جس کے لیے الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو بذات خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔