محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
کراچی میں 17جولائی کی دوپہر گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل گرد الود ہوائیں بھی چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے، ڈی جی میٹ سردار سرفراز نے کہا کراچی میں 17جولائی کی دوپہر بادل جم کر برسنے کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں جمعہ کو30 سے40ملی میٹر بارش متوقع ہے، بارش سے قبل گرد الود ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے پہلے ہوا کی رفتار 40سے60 کلو میٹر ہونے کا امکان ہے