پولیو سے متاثرہ بچے کا لاہور میں انتقال!
لاہور: راوی ٹاؤن میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچہ انتقال کرگیا۔
انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 26 ماہ کا محمد علی چلڈرن اسپتال میں زیر علاج تھا جو 10 جولائی کو دم توڑ گیا تھا۔
محمد علی کی پولیو وائرس کی تصدیق کی رپورٹ آج موصول ہوئی جب کہ محمد علی کے 4 روز قبل انتقال کا علم نہیں تھا۔