صدر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا
سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون سمیت 4 افراد کے فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات سے قبل لگا بڑا جھٹکا، فیس بک نے کمپنی کے پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون راجر اسٹون سمیت 4 افراد کے اکاؤنٹ بند کر دیے۔س حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے بتایا کہ بند کیے گئے اکاؤنٹس کو کنیڈا، برازیل، اکواڈور، یوکرین اور جنوبی امریکی ممالک اور امریکا میں بنایا گیا تھا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹ کو فرضی، غیرملکی مداخلت اور غیر معتبر مواد شائع کرنے سے متعلق پالیسیوں کے تحت بند کیا گیا ہے۔فیس بک کے مطابق اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث لوگ فرضی اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہیں جن میں سے کچھ کو ہمارے خودکار نظام نے پتہ لگا کر بند بھی کر دہا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ہماری جانچ کے مطابق راجر اسٹون اور ان کے معاون ایسی سرگرمیوں کو انجام دینے والے نیٹ ورک سے جڑے ہوئے تھے۔