سی اے اے کا لائسنس مشکوک یا جعلی نہیں ہوسکتا، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جو 262 مشکوک پائلٹس ہیں، ان کو شوکاز جاری کیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے) امتحانات کے بعد لائسنس جاری کرتا ہے۔ سی اے اے کا لائسنس مشکوک یا جعلی نہیں ہوسکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کپتان بننے سے پہلے تحریری امتحان ہوتا ہے۔ اعلان ہوا کہ 626 لائسنس جعلی یا مشکوک ہیں، دنیا میں ہمارا مذاق بنا۔ 262 مشکوک پائلٹس کو شوکاز جاری کیا جائے۔ انکوائری میں پائلٹ کی جعل سازی ثابت ہونے پر نکال دینا چاہیے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورٹ آف انکوائری میں صفائی کا موقع ملنا چاہیے، رشوت سے نوکریاں لینے اور دینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔