مریم نواز کے لندن جانے کے لیے بیک ڈور رابطے، ایئرپورٹ جاکر روکیں گے، واوڈا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ مریم نواز لندن جانے کے لیے بیک ڈور رابطے کررہی ہیں، انہیں ایئرپورٹ جاکر روکنا پڑا تو بھی روکیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، جس نے پیسہ لوٹا ہے وہ واپس کرے گا، اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں نیب کیسز سے بچنے کے لیے ڈرامہ کررہی ہیں، وزیراعظم کے وژن پر نہ چلنے والا وزیر فارغ ہوگا، عمران خان کابینہ میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے، ہم نے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، عمران خان کے مخالفین بھی ان پر بے ایمانی کا الزام نہیں لگاسکتے، عمران خان ملک سے بھاگا تو اسے بھی لیڈرنہیں مانوں گا، ایم این ایز کو ڈیولپمنٹ فنڈز دینا غلط نہیں لیکن شفافیت ہونی چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔