نیپرا کا بجلی کے ٹیرف میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان

 

اسلام آباد: عوام پر ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے برق گرادی گٗی ہے نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اجافے کا اعلان کردیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا  ہےکہ یہ اضافہ صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور کے الیکٹرک کے صافرین پر اضافی قیمت کا اطلاق نہیں ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔