40 سال بعد آسٹریلیا میں سرد ترین دن ریکارڈ
آسٹریلیا کےلاکھوں شہریوں کو 37 سالوں میں سب سے زیادہ سرد ترین دنوں کا سامنا ہے۔ آسٹریلیا کے تین ریاستوں میں شدید برف باری ریکارڈ ی گئی۔ تفصِلات کے مطابق جہاں شدید گرمی پڑنے کے ریکارڈ ٹوٹے وہیں سردی نے بھی نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت اس مہینے کے اوسط درجہ حرارت سے دس سینٹی گریڈ تک نیچے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ سڈنی میں بھی سردی کا 25 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔انٹارٹیکا سے آنے والی سرد ہواوں نے آسٹریلیا کی سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، نیو ساؤتھ ویلز میں جون کے مہینے میں کم ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ بننے کے قریب ہے۔