عید الاضحیٰ کے بعد ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے،کورونا ٹاسک فورس سربراہ

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی آنے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمن کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد ملک میں کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے۔کیونکہ بکرا عید پر شہریوں کی جانب سے زیادہ بے احیتاطی کی جاتی ہے۔دوسری جانب ملک میں کورونا کے وار تاحال جاری ہیں جس سے مزید46 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جب کہ وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 2.46 فیصد تک آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 42 ہزار 113 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 038 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.46 فیصد رہی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 065 ہوگئی ہے جن میں سے 8 لاکھ 82 ہزار 332 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 46 افراد کی زندگی کے چراغ بجھادیئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 905 ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔