24 گھنٹے میں ملک میں 532 افراد میں کورونا کی تصدیق
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 432 تک پہنچ گئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 532 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 7 ہزار 70 ہے،ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 93 ہزار 916 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ملک میں اب تک3 لاکھ7 ہزار 418مصدقہ کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں37 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیےگئے۔