24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 9 مریض انتقال کرگئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 496 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 9 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 244 ہوچکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 261 ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 188 ہے جبکہ 2 لاکھ 76 ہزار 829 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔