1900 پاکستانی زائرین تفتان سے کوئٹہ روانہ
بلوچستان میں ایران سے آنے والے 1900 پاکستانی زائرین کو قرنطینہ کی 14 روز کی مدت پوری ہونے پر تفتان سے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ پاکستان ہاوٴس میں مقیم1900 سے زائد زائرین کو لیویز اور ایف سی کی سخت سیکیورٹی میں تفتان سے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: سندھ: کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق
ان زائرین نے اپنے قرنطینہ کی 14 روزہ مدت پوری کرلی تھی۔ زائرین کے قافلے میں 50 سے زائد بسیں شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 227 زائرین تفتان پہنچ گئے ہیں۔ اب تک ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔