وزیراعظم کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، جہانگیر ترین

ملتان: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کے جہاز پر یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے جہانگیر ترین کے ذرائع نے معاملے کی وضاحت کردی اور کہا کہ جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ پوری ایمان داری اور خلوص سے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا، مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے، حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملے کے پیچھے اعظم خان، شہزاد اکبر ہیں، وزیراعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور ہی نہیں کرسکتا، میرا دامن صاف ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔