گلشن اقبال کراچی میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

کراچی: گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال ابوالاصفہانی روڈ کے قریب بینک میں دھماکے سے 4 منزلہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل منہدم ہو گئی۔پولیس نے بلڈنگ میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے بلڈنگ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس کے دو فلور مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔حادثے کے زخمیوں میں ٹریفک اہل کار بھی شامل ہے جو شدید زخمی ہو گیا ہے، ٹریفک پولیس اہل کار بینک کے باہر ٹریفک کلیئر کرتے ہوئے زخمی ہوا۔ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کےمطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں بینک کا عملہ بھی شامل ہے۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ کے مطابق دھماکے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔دھماکے کی نوعیت کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا ہے، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ گیس سلنڈر کا دھماکا معلوم ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ عمارت خطرناک ہوگئی ہے اسےگرایا جائے گا۔ دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسکن چورنگی پر ہونے والا دھماکا گیس لیکیج سے نہیں ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔