کے ایم سی کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں، وسیم اختر

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو نظر انداز کررہی ہیں، کے ایم سی کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو نظر انداز کررہی ہیں حکومت سندھ ہمیں فنڈز نہیں دے رہی اس لئے ہم تنخواہوں میں حکومت سندھ کے اعلان کردہ پندرہ فیصد اضافہ نہیں کرسکےاگر ملازمین نے احتجاج کیا تو میں خود اس کی قیادت کروں گا، یہ بات انہوں نے شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک لکویڈ اسپرے مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کورونا وائرس کے باعث حکومت مشکلات میں ہے اور ان مشکلات میں مزید اضافہ ہو لیکن بار بار خطوط لکھنے اور کہنے کے باوجود تنخواہوں کے حوالے سے فنڈز مہیا نہیں کئے جارہے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز اپنی ا پنی سطح پر فعال ہیں اور شہریوں کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اس وقت فرنٹ لائن میں کام کررہے ہیں اور شہریوں کی جانیں بچا نے میں پیش پیش ہیں، اگر انہیں تنخواہ کا مسئلہ در پیش ہوگا تو کس طرح اپنے فرائض تندہی اور سکون سےانجام دیں گے، کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر شہر کی بڑی بڑی شاہراہوں، فوڈ اسٹریٹ، مصروف ترین سڑکوں،کے علاوہ یوسی کی سطح پر گلیوں اور چھوٹے بازاروں میں اسپرے کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔