کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یکدم اضافہ شدید پریشانی کا باعث ہے،شہباز شریف

لاہور: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا حالات کا تقاضا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر منعقد کیا جائے۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یکدم اضافہ شدید پریشانی کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا دو دن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یکدم اضافہ شدید پریشانی کا باعث ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں میں تبدیل ہونا سنگین صورتحال کا اعلان ہے۔انہوں نے کہا ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے اور صوبوں کو حفاظتی لباس، دیگر ضروری سامان کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جب تک حکومت کورونا کے ”ٹرینڈ“ کو سمجھے گی، بہت دیر ہو چکی ہو گی۔ صوبوں کو نظرانداز کیا جانا مجرمانہ عمل اور بے حسی کی انتہائی ہے۔ صوبوں کو وسائل کی فراہمی اور ان کی تقسیم کے طریقہ کار پر تاحال وضاحت نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔