کورونا ویکسین ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ کامیاب
روس کے واچ ڈاگ روسپوٹریبنڈزر سربراہ انا پوپووا کا کہنا ہے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے ساتھ کلینکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں نے ویکسین کی خوراک لی ہے انہیں کسی طرح کا مسئلہ نہیں ہوا۔انا پوپووا کا کہنا تھا کہ رضا کاروں کے جسم میں جس جگہ انجیکشن لگایا گیا وہاں پر کسی طرح کے نشان بھی نہیں ہوئے،تمام رضا کاروں کے جسم کا درجہ حرارت بھی نارمل ہے۔روس کے واچ ڈاگ روسپوٹریبنڈزر سربراہ نے کہا کہ روس کو وبا کے بحران سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے کرونا کی کئی ویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس وقت سائنسدان مختلف ویکسین بنانے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں