کورونا وائرس کی دہشت: وزیر کا جرمن چانسلر سے ہاتھ ملانے سے انکار

کورونا وائرس  کا خوف اس قدر بڑھ گیا  کہ جرمنی کے وزیر نے  جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

پیر کے روز  جب جرمن چانسلر انجیلا مرکل کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں تو وزیر داخلہ کی جانب مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھایا تاہم جرمن وزیر نے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

وزیر کے اس عمل پر کانفرنس ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، انجیلا مرکل بھی برا منائے بغیر ہنس کر اپنی نشست پر جا بیٹھیں۔

جرمنی میں اب تک کورونا وائرس کے 150 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔وائرس کی وجہ سے یورپ کے کئی ممالک میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر  پابندی لگا دی گئی ہے۔

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 92 ہزار 932 ہوگئی ہے جبکہ 3 ہزار 119 افراد اس خوفناک  وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔