کورونا وائرس: مشتبہ مریض کون ہو سکتا ہے؟ کیا اب تک کسی مریض کی تصدیق ہوسکی ہے؟
لاہور: پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے جاری کردہ ہدایتی نامے میں کہا کہ تیز بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا شکار ایسے افراد جو متاثرہ ممالک سے آئیں ہوں، وہ کورنا سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان 6 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں موجود ہیں۔ البتہ پنجاب میں کسی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
اب تک پنجاب بھر کے اسپتالوں میں 41 مشتبہ مریض داخل ہوئے، جن میں سے 35 مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے، جب کہ رپورٹس کے مطابق اب تک کورونا مرض سے متاثر کوئی تصدیق شدہ مریض زیر علاج نہیں۔
ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے شکار مریض سے اگر قریبی تعلق رکھا جائے، تو یہ مرض ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے کو پھیلنے کا خطرہ ہوسکتا ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا کے چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔