کورونا وائرس مزید 36 زندگیاں نگل گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 36 افراد انتقال کرگئے، جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 362 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد 47 ہزار 236 ہوگئی۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 84 ہزار 719 ہوگئی۔