کورونا سے نمٹنے میں مرکزی حکومت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، بلاول

کراچی: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا پر صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کورونا پر صوبائی حکومت کی کوئی مدد نہیں کی جب کہ بجٹ ایسے پیش کیا گیا جیسے کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں، ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ ایک وبا کا بجٹ ہوگا، جب سے وبا آئی ہے ہر متنازع مسئلہ اٹھایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ وفاق کی طرف سے ہر صوبے کے لیے ہیلتھ پیکیج ہوگا، تاہم حکومت ایسے ترقیاتی منصوبے بنا رہی ہے جس سے سیاسی فوائد حاصل ہوں، کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا، یہ وقت تھا صوبائی حکومتوں کو سپورٹ کرنے کا، تاہم پی ٹی آئی کا بجٹ عوام کی صحت کو تحفظ نہیں دیتا، بجٹ میں ٹڈیوں کے مسئلے کو بھی نظرانداز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت دہشت گردی واقعات کی تحقیقات کرارہی ہے، رینجرز حملوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔