کورونا بحران، 16 ہزار 817 مصدقہ مریض، 385 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کے مزید 990 کیس سامنے آگئے جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 817 ہوگئی اور 385 جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 971 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 990 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 6340، سندھ میں 6053، خیبر پختونخوا میں 2627، گلگت بلتستان میں 339، بلوچستان میں 1049، اسلام آباد میں 343 جب کہ آزاد کشمیر میں 66 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ یہاں کورونا کے 4105 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 24 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 385 ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔