کوروناوائرس،پاکستان میں 1 ہزار 194 نئے کیسز رپورٹ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں یک ہزار 194 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 57 اموات ہوچکی ہیں۔تفصِلات کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 تک پہنچ گئی۔اور8 لاکھ 75 ہزار 581 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 717 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 65، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار 569، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار 703، سندھ 3 لاکھ 27 ہزار 21، بلوچستان 26 ہزار 152، آزاد کشمیر 19 ہزار 723 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 698 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔