کورونا، صحتیاب مریضوں میں مختلف بیماریاں پیدا ہونے کا انکشاف
ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والے افراد میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا سے نجات پانے کے بعد متاثرین کو بخار، قبض یا ہیضے، شدید تھکاوٹ، دماغ میں دھند چھائے ہونے کا احساس اور دوسری پریشانیاں لاحق ہو رہی ہیں۔ ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب کئی ماہ بعد بھی متعدد اثرات دیکھنے میں آئے جن میں بالوں سے محرومی، بہت شدید تھکاوٹ، سنسناہٹ کا احساس، ڈپریشن، یادداشت سے محرومی اور ٹانگوں میں تکلیف شامل ہے۔