کرونا وائرس: صدر مملکت کی عوام سے اپیل
اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اگر آپ کو کھانسی، بخار یا زکام ہے تو مسجد جانے کے بجائے گھر پر نماز پڑھیں۔
صدرِ ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پیغمبرِ اسلام کا فرمان ہے کہ بیمار اور تندرست لوگوں کو قریبی میل جول سےاجتناب کرنا چاہیے۔ نماز جمعہ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، اگر آپ کو کھانسی، بخار یا زکام ہے تو مسجد جانے کے بجائے گھر پر نماز پڑھیں۔