کراچی میں گزشتہ ہفتے تقریبا 91 فیصد زیادہ قیمتیں وصول کی گئیں،ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کراچی ملک کا مہنگا ترین شہر ہے۔تفصِلات کے مطابق ہ کراچی میں گزشتہ ہفتے تقریبا 91 فیصد زیادہ قیمتیں وصول کی گئیں اور اسی طرح اشیائے ضروریات سرکاری نرخ کے مقابلے میں 39 فیصد تک مہنگی فروخت کی گئیں۔ پنجاب مہنگائی میں دوسرے نمبر پر رہا جہاں قیمتوں میں 38 فیصد اضافہ دیکھا گیا

۔سروے رپورٹ کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کی قیمت سرکاری نرخوں کے مقابلے 343 روپے، دودھ 65 روپے، چینی 25 روپے، بڑا گوشت 291 روپے، ٹوٹا چاول 50 روپیاور آلو 4 روپے مہنگے فروخت کیے گئے۔دوسری جانب بجلی،گیس اور پیٹرولیم کے بعد خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری بھی کرلی گئی ہے۔پاکستان بناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ یکم جولائی سے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 13سے 18 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔