کراچی میں گرد کا طوفان

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں سرجانی، نارتھ کراچی، نیو کراچی گلستان جوہر، اسکیم 33، گلزار ہجری، گلشن اقبال، میٹروول اور گلشن معمار ، کورنگی، ملیر، لانڈھی، قیوم آباد، محمود آباد، میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب شہر میں تیز آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
گلشن اقبال، ملیر ہالٹ، معین آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی، ماڈل کالونی، ڈیفنس ویو، محمود آباد، قیوم آباد میں بجلی بند ہوچکی ہے جبکہ گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔