کراچی میں پولیس اہلکاروں کی آپس میں تلخ کلامی
کراچی :سٹی ٹول پلازہ پرکراچی آنے والی مال بردار ٹرکوں اور گاڑیوں کو بن قاسم پولیس کے روکنے پر ٹریفک پولیس اہلکار برہم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹول پلازہ پر بن قاسم پولیس نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے،سٹی ٹول پلازہ پرکراچی آنے والی مال بردار ٹرکوں اور گاڑیوں کو بن قاسم پولیس کی جانب سے روکا جانے لگا۔ٹول پلازہ پر مال بردار گاڑیوں کو روکنے کے معاملے پر بن قاسم پولس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،اہلکاروں کے بیچ تلخ کلامی کے دوران مال بردار گاڑیوں اور ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک پولیس اور بن قاسم پولیس تاحال احکامات کے حوالے سے ابہام کا شکار نظر آئے۔ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ لوڈنگ گاڑیوں کہ آمدرفت ہماری ذمہ داری ہے، مال بردار گاڑیوں کو روکنے کے کوئی حکومتی احکامات نہیں ملے ہیں۔جبکہ بن قاسم پولیس کا کہناتھا کہ مال بردار گاڑیوں کو بھی چھوڑنے کے احکامات نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کی صورت میں گڈز ٹرانسپورٹ کو بحال کرکے راستوں میں مخصوص ہوٹل کھولنے کا بھی حکم دے رکھا ہے۔