کراچی، کل سے سردی کی نئی شدید لہر آنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے سردی کی نئی لہر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے شدید سرد ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جمعےکی شام سےہفتےکےدوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر،گلگت بلتستان، چترال،دیر،سوات میں بارش،پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں کل سے سردی کی نئی لہر داخل ہونے کا امکان ہے، شہر میں کل بلوچستان سے نیا موسمی سسٹم داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقے شدید سرد ہواؤں کے زیر اثررہیں گے۔