ڈالر کی قیمت 159 سے نیچے آگئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کےآغاز پر بھی جاری رہاتفصِلات کے مطابق امریکی ڈالر اٹھارہ پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 158 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب سے ڈالر انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی سستا ہوا ہے، فاریکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158.80روپے کا ہوگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 900 ارب روپے سے زائد کمی ہوچکی ہے۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پانچ مئی 2020 کو انٹربینک میں ڈالر 1499.65 روپے تھا، دو ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 8.93 روپے زائد سستا ہوچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔