ڈالر مزید سستا ہوگیا
اگست کے آخری ہفتے سے لیکر اب تک امریکی ڈالر کی قیمت میں 4.92 روپے کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ملکی قرضوں میں 500 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز میں امریکی کرنسی 3 پیسے سستی ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 163 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 163 روپے 81 پیسے ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو گیا،یاد رہے کہ 26 اگست کو ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت 168 روپے 43 پیسے تھی جو کم ہو کر 163 روپے 81 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔