چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے

شہر قائد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی۔خیبر پختونخوا میں بھی چینی کی فروخت 100 روپے کلو ہو رہی ہے۔ ملک بھر میں انتظامیہ چینی کے من مانے اضافے کو قابو کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے جبکہ سرکاری چینی جس کا نرخ 84 روپے مقرر کیا گیا ہے وہ مارکیٹ میں موجود ہی نہیں ہے یا آتے ہی ختم ہو جاتی ہے۔دوسری جانب لاہور میں بھی چینی کی فی کلو قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرکاری نرخ 84 روپے فی کلو ہی مقرر ہے۔وفاقی دارالحکومت میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ سامنے آ رہا ہے اور چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔