پی ڈی ایم کو 13 دسمبر لاہور جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسسز کی وجہ سے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اپوزیشن کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم رہنماوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔دوسرے جانب اجلاس میں یہ فیصٖہ بھی کیا گیا کہ 13دسمبر کو مینار پاکستان جانے والے راستے بند نہیں کیے جائیں گے تاہم ضروری ہوا تو دو مقامات پر کنٹینرز لگائے جاسکتے ہیں جب کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔