پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،مولانا فضل الرحمان
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی کی تردید کردی جبکہ میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بعض چینل پرسربراہی سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری سے ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی انھوں نے کہا کہ ہم متحد اور متفق ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید یہ بھِی کہا کہ افواہیں پھیلانے والے غفلت کی نیند میں سو رہے ہیں، پی ڈی ایم کی تحریک نے 70 فیصد مقاصد پورے کرلیے ، اس سلسلے میں 4 فروری کو سربراہی اجلاس میں مزید اہم فیصلے ہوں گے۔