پی آئی اے طیاروں کی پاکستانیوں کو واپس لانے کیلیے تاشقند اور دوشنبے کی پروازیں

اسلام آباد: قومی ایئر لائن کے طیارے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے تاشقند اور دوشنبے پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے جہازمحصورپاکستانیوں کوواپس لانے کیلئے تاشقند اوردوشنبے پہنچ گئے۔ پی آئی اے کی خصوصی پروازپی کے 9813 ۔ 148 ہم وطنوں کوواپس لے کے آئے گی۔
دوسری طرف ایک اور خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کولانے کی خاطر رات کو بغداد کے لیے پرواز بھرے گا۔ عراق میں پھنسے 161 پاکستانی خصوصی پروازپی کے 9814 کے ذریعے وطن واپس آئیں گے۔ اس متعلق مسافروں نے ایک وڈیوپیغام میں حکومت اورپی آئی اے کا شکریہ ادا کیا اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ حکام کے مطابق تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا اور نتیجہ آنے تک 24 گھنٹے کے لئے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔