پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن وفات پاگئے

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کر گئے۔ آپ کی عمر 98 برس تھی اور آپ بلاشبہ ملک کے طویل العمر سیاست دان تھے۔ پیپلزپارٹی کی بنیاد 1967 میں ڈاکٹر مبشرحسن کے گھر پر رکھی گئی تھی اور وہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے جنرل سیکریٹری تھے۔
آپ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ بھٹو دور میں ڈاکٹر مبشر حسن انتہائی اہم شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے وزارت سائنس بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو کی مدد کی۔
ڈاکٹر مبشر حسن کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔