پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین نیب ہیں اور پیپلز پارٹی اب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان چیئرمین نیب ہیں۔ ایک کو ہٹا دیں ایک کو لگا دیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی لیکن حکومت کی نااہلی عروج پر ہے جبکہ حکومت نے کشمیر کو بھارت کے حوالے کر دیا۔ ڈہرکی ٹرین حادثہ حکومتی نااہلی کا بڑا ثبوت ہے۔نہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے البتہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ کو پاکستانی اڈے دینے کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ میں پاکستان میں امریکہ کو اڈے دینے کی حامی نہیں ہوں تاہم عالمی میڈیا سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت امریکہ کو فضائی اڈے دے چکی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف بجٹ سے متعلق حکمت عملی پیش کریں گے جبکہ استعفوں کا فائدہ تب ہوتا جب پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں استعفے دیتیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میرا ہدف نہیں ہے اور ہمارا مقابلہ پیپلز پارٹی سے نہیں اور نہ وہ پی ڈی ایم کا حصہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔